دعویٰ: ایک تصویر میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
حقیقت: یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ یہ تصویر 2018 کے عام انتخابات کی ہے اور اس میں عمران خان کو اڈیالہ جیل کے اندر نہیں دکھایا گیا ہے۔

انتخابات 2024
8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے سیاسی منظر نامے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے الگ حالات اور مبینہ فوجی مداخلت کی شبیه ملتی ہے۔ الیکشن سے صرف ایک ہفتہ قبل، خان کو تین اضافی سزائیں سنائی گئی تھیں:
سائفر کیس میں چودہ سال
توشہ خانہ کیس میں دس سال
غیر شرعی شادی کیس میں سات سال

2018 میں، پی ٹی آئی، پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت کے طورپہ سامنے آئی، جس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومتیں بنائیں۔
2024 کے عام انتخابات سے پہلے، سوچ فیکٹ چیک نے جھوٹے اور گمراہ کن دعووں کا مشاہدہ کیا، جو رائے عامہ اور ووٹرز کے رویے کو متاثر کر سکتے تھے۔

حقیقت یا افسانہ؟
7 فروری 2024 کو، X (سابقہ ٹویٹر) پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے ایک تصویر(آرکائیو) پوسٹ کی گئی، جس کا کیپشن یہ تھا “عمران خان نے اپنا ووٹ اڈیالہ جیل میں ڈالا ہے۔”

اس تصویر میں عمران خان کو روایتی سفید پاکستانی شلوار کمیز میں دکھایا گیا ہے، جو سیاہ سوٹ میں ملبوس دو گارڈز کے ساتھ بیلٹ باکس کے قریب کھڑے ہیں۔ ٹویٹ کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ عمران خان نے عام انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

تحقیق کے لیے سوچ فیکٹ چیک نے گوگل پر ایک ریورس امیج سرچ کیا۔ اور نتیجتہً ڈان اردو کی 14 اکتوبر 2018 کو شائع ہونے والی ایک خبر سامنے آئی۔ جس کی شہ سرخی یہ ہے: ’’ضمنی انتخابات: قومی اور صوبائی اسمبلی کی 35 نشستوں پر پولنگ‘‘

ڈان اردو آرٹیکل کے مطابق، پولنگ کا سلسلہ سخت سیکیورٹی کے ساتھ بغیر کسی تاخیر کے صبح 8 بجے تا شام 5 بجے تک جاری رہا۔ 600 سے زائد امیدواروں نے ان ضمنی انتخابات میں حصہ لیا، جس میں قومی اسمبلی کے 11 حلقے اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقے (پنجاب اسمبلی کے 11، خیبرپختونخوا کے 9 اور بلوچستان و سندھ اسمبلی کے 2، 2 حلقے)۔ یہ تصویر جو زیرِ بحث ہے، آرٹیکل میں شائع ہوئی تھی، اس سرخی کے ساتھ کہ اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سرکاری فیس بک پیج نے بھی یہی تصویر 14 اکتوبر 2018 میں شائع کی اس سرخی کے ساتھ کہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے نئے پاکستان کے مشن کو آگے چلانے کے لیے۔ کیا آپ نے اپنا ووٹ ڈالا ہے؟

آرٹیکل کی سرخی: By-Polls 2018, PTI, PML-N lock horns to bag maximum seats
عرب نیوز، میں یہی تصویر شائع کی گئی، اس سرخی کے ساتھ کہ عمران خان اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے Na-53 حلقے، راولپنڈی میں۔
یہ بات غور طلب ہے کہ عمران خان اس وقت جیل میں ہیں اور 2024 کے عام انتخابات میں انہوں نے اپنا ووٹ خود نہیں ڈالا۔ بلکہ خان صاحب نے ووٹ پوسٹل بیلٹ کے زریعے جیل سے ڈالا اور اس وقت کی کوئی تصویر میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی۔

وائریلٹی
ایکس پہ اس پرانی تصویر کو پوسٹ کرنے کے کچھ گھنٹوں کے اندر 91،000 ویوز، 1،600 لائکس اور 167 ریپوسٹس دکھائی دیے۔

محفوظ شدہ ورزن یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ملتی جلتی پوسٹ یہاں اور یہاں شئر ہوئی فیسبک پہ اور یہاں انسٹاگرام پہ۔

نتیجہ

جو تصویر عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ووٹ ڈالتے ہوئے دکھائی گئی ہے وہ 2024 کے عام انتخابات کی نہیں ہے۔ یہ تصویر پرانی ہے اور اکتوبر 2018 کے ضمنی انتخابات کی ہے۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x